بہار میں بحران، گورنر کو مداخلت کرنی چاہیے :کانگریس

   

نئی دہلی ۔ 5 جولائی (یو این آئی) کانگریس نے آج بہار کے ریاست بھر میں جرائم میں تیزی سے اضافے اور امن و قانون کی کی خراب حالت کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر سے فوری مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ کانگریس کے سینئر قائد اکھلیش پرساد سنگھ نے یہاں اے آئی سی سی ہیڈکوارٹرس میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بہار ایک المیہ سے گزر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اتنی سنگین ہے کہ حکومت پر موجودہ لاقانونیت سے نمٹنے کیلئے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کیلئے دباؤ ڈالا جانا چاہیے ۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ کل بہار میں ایک مشہور تاجر گوپال کھیمکا کا قتل ہوگیا۔ کچھ سال پہلے ان کے بیٹے کو بھی قتل کردیا گیا تھا۔ یہ ایک سنگین تشویش کا معاملہ ہے ۔ اکھلیش پرسادسنگھ نے کہا کہ لوگوں کو بس تقدیر کے بھروسے چھوڑدیا ہے ۔