بہار میں بنے ریل ڈیزل انجن افریقہ روانہ

   

چھپرا، 20 جون (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے سرکاری نجی شراکت داری کے تحت بہار کے سارن ضلع کے مڑھوڑا میں تیار اور مغربی افریقہ کے ساحلی ملک گنی کو برآمد ہونے والے پہلے میک ان انڈیا جدید ریل ڈیزل انجن کو جمعہ کے روز ہری جھنڈی دکھائی۔سیوان میں منعقدہ ایک پروگرام میں ویڈیو لنک کے ذریعے اس ڈیزل ریل انجن کو ہری جھنڈی دکھائی گئی۔