بہار میں بنے گی تیجسوی حکومت :اجے رائے

   

سیتاپور28 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار میں تیجسوی یادو کی قیادت میں مکمل اکثریت کی حکومت کا آنا یقینی ہے اور بہار سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا صفایا ہو جائے گا۔رائے نے منگل کو معمولی بارش کے درمیان ‘سوویدھان بچاؤ ریلی’ (آئین بچاؤ ریلی) سے خطاب کرتے ہوئے اپیل کی کہ ووٹ چور بی جے پی کو 2027 میں ریاست کی حکومت سے اکھاڑ پھینکا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا واضح پیغام ہے کہ اب عوام بیدار ہوچکے ہیں اور وہ بی جے پی کو ریاست سے ہٹانا چاہتے ہیں۔