بہار میں بچوں کی اموات قومی ہارر اسٹوری ، مرکز اور ریاستی حکومتیں ذمہ دار : کانگریس

   

نئی دہلی۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس نے آج بہار میں دماغی بخار کے جراثیم سے متاثر ہوکر کثیر تعداد میں موت کا شکار بننے کو ’’ہارر اسٹوری‘‘ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلہ کی یکسوئی مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری تھی لیکن یہ دونوں حکومتیں اس کو نظرانداز کررہی ہیں۔