بہار میں تارکشور پرساد متوقع ڈپٹی چیف منسٹر

   

پٹنہ :بہار کی نئی حکومت میں اس مرتبہ دو ڈپٹی سی ایم بنائے جاسکتے ہیں اور یہ ذمہ دار تارکشور پرسادکے ساتھ رینو دیوی کو مل سکتی ہے۔نتیش کمار کل چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لیں گے جبکہ نائب وزیر اعلی کے طور پر سشیل کمار مودی کے نام پر ابھی بھی تذبذب برقرار ہے۔ حالانکہ اس مرتبہ تارکشور پرساد کو بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر اور نونیا سماج سے تعلق رکھنے والی رینو دیوی کو نائب لیڈرمنتخب کیا گیا ہے۔ بہار کی نئی حکومت میں اس مرتبہ دو نائب وزیر اعلی بنائے جاسکتے ہیں ۔تارکشور پرساد کا تعلق سیمانچل کے کٹیہار سے ہے تو نونیا سماج سے آنے والی رینو دیوی بیتیا سے چوتھی مرتبہ رکن اسمبلی بنی ہیں۔ سشیل کمار مودی نے تارکشور پرساد کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 برسوں سے بی جے پی پارٹی ورکر ہونے کے بعد کوئی بھی ان سے پارٹی ورکرس کا عہدہ نہیں چھین سکتا۔