بہار میں تقریباً ڈھائی ہزار فلائی اوور کے تعمیراتی کام مکمل

   

پٹنہ، 24 جولائی (یو این آئی) بہار میں بہتر رابطے اور دیہی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی سمت میں فلائی اوور کا تعمیراتی کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ۔ مختلف اسکیموں کے تحت محکمہ دیہی تعمیرات کو اب تک کل 4,415 فلائی اوور کی تعمیر کے لیے منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں سے 3,482 فلائی اوور کے لیے ایگریمنٹ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، اب تک 2,551 فلائی اوورکا تعمیراتی کام کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکا ہے ،ان سبھی فلائی اوور سے ہزاروں لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے ، جو لوگ مختلف دیہاتوں میں رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ باقی 931 پلوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے ،تاکہ بروقت تعمیراتی کام مکمل ہوسکے ۔ بہار میں سب سے زیادہ فلائی اووروں کا تعمیراتی کام پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے تحت ہوا ہے ۔ اس اسکیم کے تحت 2017 فلائی اووروں کو منظوری دی گئی ہے ، جن میں سے 1954 فلائی اووروں کے لیے معاہدے کیے گئے ہیں، جب کہ 1512 پلوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے ، جب کہ 442 پل زیر تعمیر ہیں۔