بہار میں حکومت جرائم پیشہ لوگ چلا رہے ہیں : تیجسوی یادو

   

پٹنہ : پٹنہ ہوائی اڈے پر انڈیگو ائیرلائنس کمپنی کے اسٹیشن منیجر روپیش کمار سنگھ کے قتل کو لے کر پولیس ابھی سراغ تلاشنے کی کوشش میں لگی ہے، وہیں اپوزیشن بہار میں نظامِ قانون کو لے کر ایک بار پھر برسراقتدار طبقہ پر تنقید کی ہے۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے تو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بہار میں جرائم پیشے ہی حکومت چلا رہے ہیں۔