بہار میں دماغی بخار سے مرنے والوں کی تعداد136 ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ ۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) بہار میں دماغی بخار سے زائد از 600 بچے متاثر ہوئے ہیں ۔ 16 اضلاع میں دماغی بخار سے متاثرہ بچوں کا مختلف دواخانوں میں علاج کیا جارہا ہے ۔ اس سے اب تک 136 بچے فوت ہوچکے ہیں ۔ اس مہ کے اوائل سے پھوٹ پڑنے والے دماغی بخار مرض نے والدین کو پریشان کردیا ہے ۔ ریاستی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ریاست بھر میں دماغی بخار سے متاثر بچوں کی تعداد 626 ہوگی ہے اور اس سے جانبر نہ ہونیو الے بچوں کی تعداد 136 بتائی گئی ہے ۔ ضلع مظفر پور میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے ہیں ۔