پٹنہ۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کے باعث غریبوں کو ہونے والی مشکلات میں راحت پہنچانے کیلئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے اعلان کیا کہ ریاست کے راشن کارڈ رکھنے والے ہر خاندان کو 1,000 روپئے مالی امداد دی جائے گی۔ امداد کی یہ رقم ڈی بی ٹی یعنی راست فائدہ کی منتقلی کے ذریعہ اس خاندان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔