بہار میں زلزلے کے جھٹکے

   

پٹنہ : بہار کے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں منگل کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ راجدھانی پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں زمین ہل گئی۔ صبح کے وقت زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ اچانک نیند سے بیدار ہو گئے۔ زلزلے کے جھٹکے صبح ساڑھے چھ بجے کے قریب محسوس ہوئے ۔ بہار میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 بتائی جارہی ہے ۔ اس کا مرکز نیپال کی سرحد کے قریب تبت میں تھا۔ تاہم تبت میں زلزلے کی شدت 7.1 درج کی گئی۔پٹنہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے ۔
راہول عدالت میں پیش نہیں ہوئے
بریلی: لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی منگل کو ایک معاملے میں بریلی ضلع عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ ان کی جانب سے کوئی بھی نہیں آیا۔ عدالت نے معاملے کی سماعت کرتے ہوئے راہول کو 17 جنوری کو پیش ہونے کیلئے وقت دیا ہے ۔ اگر راہول پیش نہیں ہوئے تو عدالت نوٹس جاری کرسکتی ہے۔ گذشتہ لوک سبھا الیکشن کے دوران کانگریس لیڈر راہول نے معاشی سروے کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ اس کا ہندووادی تنظیموں نے سخت مخالفت کی تھی۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا ڈویژن صدر پنکج پاٹھک کی جانب سے بریلی عدالت میں عرضی داخل کی تھی۔
ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے اس عرضی کو خارج کردیا تھا۔ اس کے بعد پنکج پاٹھک نے ضلع و سیشن عدالت میں اپیل کی تھی۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج نے سماعت کے لئے ست جنوری کی تاریخ طے کی تھی۔ عدالت نے نوٹس جاری کر راہول گاندھی کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ مدعی پنکج پاٹھک کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کی جانب سے ایک سماج کو خوش رکھنے اور دوسرے سماج کی جائیداد چھیننے کا بیان دیا تھا۔اس سے دلبرداشتہ ہوکر انہوں نے یہ مقدمہ دائر کردیا تھا۔