بہار میں مایاوتی کی بہوجن سماج پارٹی کے واحد ایم ایل اے جمعہ کی شام جنتا دل یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔ ضلع کیمور کے چین پور اسمبلی حلقہ سے جیت درج کر نے والے محمد زماں خان نے کہا کہ میں حکومت میں شامل ہوکر عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرسکتا ہوں۔بی ایس پی کے ایم ایل اے محمد زماں خان نے کل (جمعہ) شام کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مل کر جدیو میں شمولیت اختیار کی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں حکومت میں شامل ہوسکتا ہوں اور انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرسکتا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ حکمران جماعت میں ہیں ،تو آپ اپنا وعدہ پورا کرسکتے ہیں۔ عوام میں حکمران جماعت میں شامل ہونے سے کوئی غلط پیغام نہیں جائے گا ۔اس بات کی بھی قیاس آرائی ہے کہ جے ڈی یو میں شمولیت کے بعد زماں خان کو کابینہ میں جگہ مل سکتی ہے۔