بہار میں شرپسندوں کی پولیس پر فائرنگ، کانسٹبل ہلاک

   

پٹنہ : بہار کے سیوان میں بدمعاشوں نے پولس ٹیم پر فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے ایک کانسٹیبل فوت گیا۔اسی دوران فائرنگ کی آواز سن کر گھر کی کھڑکی سے جھانکنے والے ایک شخص کو بھی گولی لگی۔ تمام ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔یہ واقعہ گیاس پور گاؤں کے قریب پیش آیا۔ پولیس کی چار رکنی ٹیم رات کے گشت پر نکلی ہوئی تھی۔ اسی دوران سڑک کنارے چارپائی پر بیٹھے تین ملزمان پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگے۔پیچھا کرنے پر بدمعاشوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔سیوان پولیس اسٹیشن میں تعینات کانسٹیبل بالمیکی یادو (39) کی بدمعاشوں کی گولیوں کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہ پٹنہ ضلع کے مساودھی کا رہنے والا تھا۔ زخمی شخص کی شناخت غیاث پور گاؤں کے 55 سالہ سراج الدین خان کے طور پر کی گئی ہے۔ان کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ وہ سیوان صدر ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔