بہار میں ضابطہ اخلاق کے تحت میڈیا پر کڑی نظر

   

پٹنہ، 9 اکتوبر (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے جمعرات کے روز واضح کیا کہ بہار میں نافذ مثالی ضابطۂ اخلاق (آدرش آچار سنہیتا) نہ صرف روایتی انتخابی مہم کے ذرائع پر، بلکہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر شیئر کی جانے والے مواد پر بھی یکساں طور پر نافذ ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انتخابی ماحول کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے سوشل میڈیا پوسٹس پر سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے ۔ کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔