بہار میں ’’ لال ٹین ‘‘ کے دن ختم ہوگئے : نتیش کمار کا خطاب

   

پٹنہ 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کے سیاسی کیرئیر کے خاتمہ کا اشارہ دیا اور کہا کہ بہار میں خاصی بجلی سربراہ کی جا رہی ہے اور لال ٹین کے دن ختم ہوگئے ۔ واضح رہے کہ لال ٹین آر جے ڈی کا انتخابی نشان ہے ۔ کمار نے جموئی لوک سبھا حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار میں ہر گھر میں بجلی پہونچ گئی ہے اور اب لال ٹین کا کوئی استعمال نہیں رہ گیا ہے ۔ چیف منسٹر اس حلقہ میںایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کی مہم میں حصہ لے رہے تھے جو مسلسل تیسری معیاد کیلئے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے 2017 میں این ڈی اے میں واپسی کے اپنے فیصلے کی مدافعت کی اور کہا کہ یہ درست فیصلہ تھا ۔