بہار میں لڑ کوں نے کپڑے بدلتی طالبہ کا ویڈیو بنا یا

   

اعتراض کرنے پر کی مار پیٹ، انتظامیہ کیخلاف طلبا کا احتجاج

پٹنہ : بہار میں بھچک اسکول کی طالبات کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے کے دوران جب کپڑے بدل رہی تھیں۔ اس وقت وہاں موجود کچھ مقامی باہری لڑکوں نے موبائل میں ویڈیو بنانا شروع کر دی۔بہار کے جموئی ضلع کے صدر بلاک کے اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول بھچک کے طلباء نے کھیلوں کے مقابلے کے دوران چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کا الزام لگاتے ہوئے مظاہرہ کیا۔ جمعرات کو اسکول کے لڑکے اور لڑکیاں بھجور مڈل اسکول میں کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے گئے تھے جہاں باہر کے لڑکوں نے طالبات کے ساتھ چھیڑ خانی کی تھی۔ دوسری جانب جب طلبا نے چھیڑ چھاڑ کے خلاف احتجاج کیا تو ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی۔ اسکولی طلبا کا الزام ہے کہ اسکول کے ٹیچر نے باہر کے لڑکوں کی جانب سے چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کے واقعے کے بارے میں جان کر بھی کوئی کارروائی نہیں کی۔ چھیڑ چھاڑ اور مارپیٹ کے خلاف احتجاج اور کوئی کارروائی نہیں کی جس کے خلاف جمعہ کو احتجاج کیا گیا۔ اس کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ تعلیم کے افسران تحقیقات کے لیے اسکول پہنچے۔