سمستی پور، 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں سمستی پور ضلع کے مختلف تھانہ علاقے میں مجرموں نے مکھیا کے بھتیجے اور ایک کسان کو گولی مار کر قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع کے بنگرا تھانہ علاقہ کے رجبا پنچایت کے مکھیا محمد ممتاز کے بھتیجے ذوالقرنین عرف سبا (21) کل رات جب اپنے دروازے پر بیٹھا تھا تب ہی موٹر سائیکل سوار مسلح بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی،جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
برقی شاک سے پولیس اہلکار کی موت
دربھنگہ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بہار میں دربھنگہ ضلع کے یونیورسیٹی تھانہ کے چونا بھٹی محلہ میں ایک پولیس اہلکار کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ۔پولیس سپرنٹنڈنٹ( نگر) یوگیندر کمار نے آج یہاں بتایاکہ اطلاع کی بنیاد پر کل رات چونابھٹی محلہ باشندہ شراب کاروباری انیل کمار کے گھر چھاپے ماری کی جارہی تھی تبھی پولیس اہلکار ابھیشیک کمار جیسوال (38) بجلی کے تار کی زد میں آگئے جس سے ان کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ۔