بہار میں ووٹرس کو یکم ستمبر تک دعوے و اعتراضات درج کرنے کی سہولت

   

پٹنہ، 28 اگست (یو این آئی) الیکشن کمیشن آف انڈیا کے رہنما خطوط کے مطابق ووٹر نظرثانی مہم (ایس آئی آر) کے تحت یکم اگست کو شائع شدہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ پر دعوے اور اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کی گئی ہے ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹر تیاگ راجن ایس ایم نے اہل شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر اپنے ناموں کی جانچ کریں اور ضروری تصحیح یا اضافے کے لیے فارم-6 یا فارم-8 پُر کریں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے 2 اگست سے یکم ستمبر تک تمام بلاک سمیت زونل اور شہری اکائیوں کے دفاتر میں خصوصی کیمپ لگائے جارے ہیں جو روزانہ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے ۔ ان کیمپوں میں بی ایل اوز اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی مدد سے دستاویزات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس مہم کوبروقت، شراکت داری اور شفافیت کے ساتھ چلائیں۔ حتمی ووٹر لسٹ 30 ستمبر 2025 کو شائع کی جائے گی۔ انتخابات سے متعلق کسی بھی جانکاری کے لیے شہری، ووٹر ہیلپ لائن نمبر 1950 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔