سی ٹی ای ٹی امتحان میں کامیاب امیدوار ہی بحالی کے عمل میں شامل ہوں گے۔ محفوظ فیصلے کا اعلان
پٹنہ: پٹنہ ہائی کورٹ نے ریاست کے پرائمری اسکولوںمیں بڑے پیمانے پر ٹیچروں کی ہونے والی بحالی کے معاملے میں بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ 23 نومبر 2019 کے سابق سی ٹی ای ٹی امتحان پاس امیدوار ہی بحالی کے عمل میں شامل ہوں گے۔ جسٹس انل کمار اپادھیائے نے نیرج کمار و دیگر کی عرضیوں پر سماعت پوری کرکے فیصلہ محفوظ رکھا تھا جسے آج سنایا گیا۔پٹنہ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے ٹیچروں کی تقرری کے عمل کو تیزی سے پورا کرنے کی بھی ہدایت دی۔ عرضی گزاروں کے وکیل دینو کمار نے بحث کے دوران کورٹ کو بتایا تھا کہ ریاستی حکومت نے 15 جون 2020 کو ایک حکم کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2019 میں سی ٹی ای ٹی پاس امیدوار اس امتحان میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ اس اشتہار کے بعد تبدیلی کیسے کی جا سکتی ہے۔عرضی گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ اس امتحان کے ذریعے سے پوری ریاست میں تقریبا 94 ہزار ٹیچرس کی بحالی کا عمل چل رہا ہے۔ کورٹ کے اس فیصلے کے بعد امیدواروں کو بڑی راحت ملی ہے