بہار میں پائپ لائن کے ذریعہ ایل پی جی کی سپلائی منظور

   

پٹنہ۔ 18 جولائی (یواین آئی) بہار کے تمام 38 اضلاع کے شہری علاقوں میں پائپ لائن کے ذریعے کچن میں قدرتی گیس کی سپلائی کی جائے گی۔ صاف توانائی کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بہار حکومت نے بہار اربن گیس ڈسٹری بیوشن پالیسی، 2025 کو منظوری دے دی ہے ۔ بہار حکومت کے فوڈ اینڈ کنزیومر ڈپارٹمنٹ نے 15 جولائی کو اس سے متعلق ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اس پالیسی کو منظور کرنے کے بعد اب شہری علاقوں میں پی این جی گھریلو گیس کنکشن دیے جائیں گے ۔