بہار میں پستول لیکر بچوں کو پڑھانے کا ویڈیو وائرل

   

پٹنہ : بہار پولیس نے وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کردیا جس میں دکھایا گیا کہ ایک شخص ہاتھ میں پستول لیکر بچوں کو پڑھا رہا ہے۔ یہ واقعہ مظفرپور ضلع کے متھان پورہ علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل یہ واقعہ ان کے پاس دستیاب نہیں ہے۔ تاہم تحقیقات کے بعد وہ کارروائی کریں گے۔