بہار میں کانگریس امیدواروں کی فہرست کی عنقریب اجرائی

   

نئی دہلی۔ بہار اسمبلی انتخابات میں مہاگٹھ بندھن کی شاندار کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس نے کہا ہے کہ پارٹی کے امیدواروں کے انتخاب کا عمل آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ ان کی فہرست جلد ہی جاری کردی جائے گی۔آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور بہار اسمبلی انتخابات کے معاون انچارج اجے کپور نے یہاں‘یواین آئی’ سے بات چیت میں کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے ، جس کے لئے مرکز اور بہار کی موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی کی زیرقیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومتیں ذمہ دار ہیں اور وہ اب بھی سمجھ نہیں رہی ہیں۔