بہار میں کنہیا کے قافلہ پر پھر حملہ

   

گیا 11 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی آئی لیڈر کنہیا کمار کے قافلہ پر بہار میں آج ایک بار پھر حملہ کیا گیا اور کانگریس رکن اسمبلی کی کار بھی جو اس قافلہ میں شامل تھی نشانہ بنائی گئی ۔ شبہ ہے کہ بی جے پی کارکنوں نے یہ حملہ کیا ہے ۔ دو ہفتوں میں کنہیا کے قافلہ پر یہ ساتواں حملہ ہے ۔