بہار میں گرمی اور لُو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 100ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ ۔21 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمارنے ریاست میں شدید گرمی اور لُو لگنے سے ہونے والی اموات کا جائزہ لیا ۔ حکام کو ہدایت دی کہ وہ حفاظتی اور احتیاطی ا قدامات کو یقینی بنائیں ۔ ریاست میں لُو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 100ہوگئی ہے ۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کی جانب سے قائم کردہ کنٹرول روم کے مطابق بہار کے اضلاع اورنگ آباد ، گیا اور ناوڈا میں لُو لگنے کے باعث مرنے والوں کی تعداد 101ہوگئی ہے ۔ اورنگ آباد میں سب سے زیادہ 50 افراد فوت ہوئے ہیںجبکہ گیا میں 39 اور ناوڈا میں 14 کی موت ہوئی ہے ۔ کنٹرول روم کے مطابق ریاست میں 40.4 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ جمعہ کے دن محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ تاہم ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے شہریوں کو آج گرمی سے راحت ملی ، جہاں درجہ حرارت میں کمی آئی ہے ۔