بہار میں 264 کروڑ کا بریج افتتاح کے اندرون ایک ماہ منہدم

,

   

Ferty9 Clinic

گوپال گنج (بہار) : بہار کے ضلع گوپال گنج میں دریائے گندک پر264 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ ستار گھاٹ بریج کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ہے۔ اس کا چیف منسٹر نتیش کمار نے محض 29 روز قبل افتتاح کیا تھا۔ دریائے کی سطح میں اضافہ پر بریج دباؤ برداشت نہیں کرپایا۔ نتیش کمار نے 1440 میٹر طویل بریج کے لئے 2012 ء میں سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے اِس واقعہ کے بعد نتیش کمار پرتنقید کی ہے۔