بہار میں17اگست سے کانگریس کی ووٹ ادھیکار یاترا

   

نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ رائے دہندگان کے حق رائے دہی کو یقینی بنانے ، جمہوریت کو بچانے اور آئین کی حفاظت کیلئے بہار میں 17 سے 30 اگست تک ووٹ ادھیکار یاترا کا اہتمام کیا جائے گا جس میں راہول گاندھی اور انڈیا اتحاد کی تمام جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ۔راہول گاندھی 17 اگست کو سہسرام سے ووٹ ادھیکار یاترا کا آغاز کریں گے اور پھر کٹیہار، مدھوبنی وغیرہ جیسے مقامات سے گزرنے کے بعد 30 اگست کو پٹنہ میں اس کا اختتام ہوگا، جس میں راہول گاندھی کی قیادت میں انڈیا الائنس کی تمام جماعتوں کے قائدین ریالی میں حصہ لیں گے۔
رائے دہندگان کے حقوق کیلئے بہار میں ریالی کر رہے ہیں۔