بہار: نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی

,

   

مظفر پور(بہار): ایک 15سالہ نابالغ لڑکی کی تین آدمیوں نے اجتماعی عصمت ریزی کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ متاثرہ لڑکی اسکول سے اپنے گھر لوٹ رہی تھی اس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔لڑکی کے بیان پر پولیس نے ایک شکایت درج کرلی۔ مظفر پور سٹی کے ڈی ایس پی رام نریش پاسوان نے بتایا کہ لڑکی نے ایک تحریری شکایت ہمیں دی ہے۔ ہم اس واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کررہے ہیں۔“

متاثرہ لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ 9دسمبر کو دوپہر میں وہ اسکول سے واپس اپنے گھر جانے کیلئے ایک ٹیمپو کی خدمات حاصل کی، اس ٹیمپو میں پہلے سے تین آدمی موجودتھے۔ میرے اترنے کا مقام آنے کے باوجود بھی ان لوگوں نے ٹیمپو نہیں روکی اور مجھے ایک سنسنان مقام پر لے جاکر ان تینوں نے میرا جنسی استحصال کیا۔

اس موقع پر ملزمین نے میرے عریانی تصاویر بھی کھینچ لی او رمجھے دھمکی دئے کہ اگر میں کسی اس بارے میں کہوں تو وہ میرے تصاویر وائرل کردے گا۔