بہار: واپس ہوئے مائیگرنٹس میں فیملی پلاننگ کٹس کی تقسیم، غیر ضروری حمل روکنے کے اقدامات

,

   

پٹنہ(بہار): ریاستی حکومت نے ملک بھر سے بہار واپس ہوئے شادی شدہ مائیگرنٹس مزدوروں میں فیملی پلاننگ کٹس کنڈومس تقسیم کئے گئے تاکہ ریاست کی آبادی نہ بڑھ سکے۔ 14 دنوں کی کورنٹائن کی میعاد مکمل کرنے کے بعد انہیں یہ کٹس دئے جارہے ہیں۔ ان چیزوں کے ساتھ 500 روپے بھی دئے جارہے ہیں۔ بہار ریاست کے مختلف اضلاع جن میں گوپال گنج، سمستی پور، روہتاس، ایسٹ چمپرن، چھاپرا، سوپال اور جموئی شامل ہیں۔ گوپال پور کے ایک مائیگرنٹ مزدورنے بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مجھے بھی ایک کٹس دی گئی جس میں کنڈومس اور حمل روکنے والی دوائیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے علاوہ مزید 20 افراد کو یہ کٹس دی گئیں۔“ انہوں نے حکومت کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق تاحال دو لاکھ سے زائد کٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

بہار اسٹیٹ ہیلت سوسائٹی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر منوج کما رنے اس کٹس کی غرض و غایت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے محکمہ صحت کا عملہ کی جانب سے گھر گھر جاکر سروے کیا گیا جس کے بعد ہم یہ اقدام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس اقدام سے غیر ضروری حمل کوروکنا چاہتے ہیں۔ اے ایس ایچ اے کارکن اور اے این ایم ایس کارکنوں نے بھی فیملی پلاننگ کٹس تقسیم کرنے کی خواہش کی تھی۔ بہار اسٹیٹ ہیلت کے رکن اتپال داس نے بتایا کہ کوویڈ۔19 کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن تحدیدات عائد کردی گئی ہیں جس کے سبب لاکھوں مزدور اپنے وطن پہنچ رہے ہیں۔ آبادی روکنے کیلئے ان میں فیملی پلاننگ کٹس تقسیم کئے جارہے ہیں۔سمستی پور کے سرجن راتی رامن جھا نے بتایا کہ فیملی ویلفیر عہدیداروں کو آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ہونے کا خدشہ محسوس نے ہونے لگا جس کے بعد سے ان مائیگرنٹس میں فیملی پلاننگ کٹس کی مفت تقسیم عمل میں لائی گئی۔

ریاستی حکومت کی جانب سے کئے گئے اس اقدام کی لوگ ستائش کررہے ہیں تو بعض لوگ سخت تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ پہلے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ دی جائے۔ گوپال گنج کے ایک کورنٹائن مرکز میں مقیم ایک مائیگرنٹ نے بتایا کہ یہاں ہمیں بہتر غذاء فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ بیت الخلائیں انتہائی گندی حالت میں ہیں لیکن حکومت ہمیں کنڈومس کا تحفہ دے رہی ہے۔ ایک دوسرے مائیگرنٹ نے بتایا کہ حکومت کو چاہئے کہ پہلے حکومت ہمیں گیہوں، آٹا، چاول وغیرہ دیں اور ہمارے لئے یہاں روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ اس کے بعد اس طرح کی چیزیں تقسیم کریں۔ ذرائع کے مطابق ان مائیگرنٹس سے غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کا بھی عہد لیا گیا۔ واضح رہے کہ بہار میں 4 ہزارسے زائد کوویڈ۔19 کے کیسس سامنے آئے ہیں۔