بہار ووٹر لسٹ ‘ نام شامل اورخارج کرنے 1.95 لاکھ درخواستیں

   

پٹنہ ۔28؍ اگست ( ایجنسیز)الیکشن کمیشن نے جمعرات 28 اگست کو کہا کہ بہار کی ڈرافٹ ووٹر لسٹ میں ناموں کو شامل کرنے اور خارج کرنے کے لیے اب تک 1.95 لاکھ سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 25 کو نمٹا دیا گیا ہے۔کمیشن نے یہ واضح نہیں کیا کہ دعوے اور اعتراضات کے تحت 1,95,802 درخواستوں میں سے کتنے مطالبات شامل کرنے کیلئے تھے اور کتنے خارج کرنے کے لیے تھے۔ ایک اہلکار نے بتا یا کہمختلف وجوہات کی بناء پر ڈرافٹ لسٹ سے 60 لاکھ سے زیادہ ناموں کے ہٹائے جانے کے مقابلے میں دائر کیے گئے دعوے اور اعتراضات نہ ہونے کے برابر ہیں۔