بہار ووٹر لسٹ نظرثانی41 لاکھ ناموں کے اخراج کا خطرہ!

   

نئی دہلی۔19؍جولائی ( ایجنسیز )بہار میں انتخابی فہرستوں کی خصوصی نظر ثانی (SIR) کیلئے گنتی کے فارم جمع کرانے صرف چھ دن باقی ہیں، اب 41 لاکھ سے زیادہ ووٹرز کو حتمی فہرست سے خارج کیے جانے کا خطرہ ہے جبکہ یہ تعداد اس ہفتے کے شروع میں 35.6 لاکھ تھی۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بوتھ لیول افسران کے گھر کے تین دوروں کے بعد 41 لاکھ سے زیادہ ووٹر ان کے رجسٹرڈ پتہ پر نہیں ملے۔ ان میں سے 14.1 لاکھ ووٹرز کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، 19.7 لاکھ مستقل طور پر دوسری جگہوں پر منتقل ہو گئے ہیں، 7.5 لاکھ متعدد مقامات پر ووٹنگ کیلئے رجسٹرڈ ہیں اور 11,000 ووٹرز کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔اب تک، پول پینل نے 7.15 کروڑ گنتی کے فارم جمع کیے ہیں، جو نشانہ کے 90.6 فیصد کو پورا کرتے ہیں اور ان فارموں میں سے 88.2 فیصد کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔اپوزیشن نے اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔