چھپرا: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج ضلع سارن کے مدھورا سب ڈویژن کے مدھورا اور امانور اسمبلی حلقوں میں مختلف اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ نتیش کمار سب سے پہلے مرہورا سب ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پہنچے ، جہاں انہوں نے گورنمنٹ پولی ٹیکنیک کالج میں 300 بستروں کی گنجائش والے دو ہاسٹلوں کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے گورنمنٹ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں واقع سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی افتتاح کیا۔ انہوں نے 69.23 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 68 اسکیموں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ مسٹڑ کمار امانور اسمبلی حلقہ پہنچے ، جہاں انہوں نے امانور ہرنارائن پنچایت میں واقع امرت سروور کا معائنہ کیا۔ اس کے بعد وہ ہری جی+2 ودیالیہ، اپہار پہنچے ، جہاں مختلف اسٹالز کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے مختلف اسکیموں سے متعلق مستحقین میں چیک کے ذریعے رقوم تقسیم کیں۔ ہری جی+2 ہائی اسکول کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے وہاں موجود طلباء سے ان کی پڑھائی اور تدریس کے حوالے سے معلومات بھی حاصل کیں۔