حیدرآباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : شہر میں گانجہ کی کاشت کرنے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو شہر کے مضافات میں گانجہ کی کاشت کررہا تھا ۔ اطلاع کے بعد راجندر نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے قسمت پور علاقہ میں دھاوا کیا اور 30 سالہ راجندر کو گرفتار کرلیا ۔ راجندر کا تعلق ریاست بہار سے ہے ۔ جو اپنے افراد خاندان کے ساتھ خانہ بدوشی کی زندگی بسر کررہا تھا ۔ چند عرصہ سے یہ خاندان قسمت پور میں قیام پذیر تھا ۔ قسمت پور کے سنسان علاقہ میں سڑک کنارے زندگی بسر کرنے والے راجندر نگر گانجہ کی کاشت شروع کردی اور جیسے جیسے پودے بڑے ہونے لگے اس نے پودوں کو شہریوں کی نظر سے بچانے کے لیے ان پودوں کو پردوں سے ڈھانک دیا ۔ اور پودے بڑے ہونے لگے ۔ اطلاع کے بعد پولیس نے اس علاقہ میں دھاوا کیا ۔ پولیس نے کارروائی میں گانجہ کے پودوں کو تباہ کردیا اور راجندر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔۔ ع
