پٹنہ : جے ڈی یو بہار قانون ساز کونسل میں ایک نشست آزاد امیدوار کے حق میں ہار گئی اور 2 دیگر پر اس کا قبضہ برقرار ہے ۔ جب کہ دیگر 5 نشستیں بی جے پی ، سی پی آئی اور کانگریس کے متعلقہ امیدواروں نے برقرار رکھی ہیں ۔ یہ انتخابات گذشتہ ماہ منعقد ہوئے تھے ۔ عہدیداروں نے ہفتہ کو بتایا کہ گریجویٹ حلقوں پٹنہ ، کوشی ، دربھنگہ اور تیرہٹ کے ووٹوں کی گنتی جمعرات کو شروع ہوئی تھی جو گذشتہ روز اختتام پذیر ہوئی ۔ ایک نشست ماہ مئی میں خالی ہوئی تھی اور کورونا وائرس وباء کے سبب اس کا چناؤ چند ماہ کے لیے موقر کردیا گیا تھا اور آخر کار 22 اکٹوبر کو پولنگ ہوئی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیف منسٹر نے نتیش کمار زیر قیادت برسر اقتدار جے ڈی یو کو دربھنگہ ٹیچر حلقہ میں آزاد امیدوار سرویش کمار نے ہرایا ۔ انہیں 22,549 ووٹوں کے منجملہ 15,595 ووٹ حاصل ہوئے ۔ کانگریس سے مدن موہن جھا منتخب ہوئے ۔۔
