کانگریس کی ریاست گیر پریس کانفرنس
مونگیر: کانگریس پارٹی بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کیلئے ایک بڑی مہم کے تحت ریاست گیر سطح پر مرحلہ وار تحریک بہار کانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین منت رحمانی نے بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے مطالبہ کے حوالے سے کہا کہ ماضی میں بھی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کا بہار کے ساتھ سوتیلا رویہ جاری ہے ۔ انہوں نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکز نے خصوصی درجہ نہ دینے پر سخت سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے بہار کے ساتھ سوتیلا سلوک جاری رکھا ہے۔