نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بہار میں اپنے حالیہ انتخابی دوروں کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے عوام تبدیلی چاہتے ہیں اور عظیم اتحاد ہی بہار میں خوشحالی لاسکتا ہے۔ راہول گاندھی نے مغربی چمپارن میں کل انتخابی جلسہ کو خطاب کیا تھا۔انہوں نے اپنے انتخابی دورے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کیا۔ اس دوران انہوں نے تجربہ کیا کہ بہار میں لوگ تبدیلی چاہتے ہیں اس لیے وہ یقین دلاتے ہیں کہ عظیم اتحاد انہیں بہتر بہاردے گا۔راہل گاندھی نے آج اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’’بہارانتخابی مہم کے دوران میرے تجربات پر ایک فلم میرے یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئی ہے۔اس فلم کا ایک چھوٹا پرومو انہوں نے شیئر بھی کیا۔
