بہار کی سرزمین پر جمہوریت کو ختم کرنے کی تیاریاں:تیجسوی

   

پٹنہ، 23 جولائی (یواین آئی) بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی پرساد نے آج کہا کہ جمہوریت کے خاتمے کی شروعات جمہوریت کی ماں بہار کی سرزمین سے کی جارہی ہے ۔اپنی رہائش گاہ پر عظیم اتحاد کی طرف سے منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ جمہوریت میں ووٹر حکومت کا انتخاب کرتا ہے ، لیکن بہار میں حکومت ووٹر کا انتخاب کر رہی ہے ۔ یہ عمل جمہوریت کو ختم کرنے کی تیاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر انٹینسیو ریویژن کے ذریعے عوام کو ان کے وجود اور ہر قسم کی سرکاری ا سکیموں سے محروم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اور حکمران جماعت الیکشن کمیشن کے حق میں کھڑے ہو کر عوام کے شہری حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ووٹر نظرثانی کے معاملے پر اسمبلی اسپیکرسے ملاقات کی اور تجویز دی کہ اس پر بات کی جائے ۔ جب وہ اسمبلی اسپیکر کی اجازت سے اپنا نکتہ پیش کر رہے تھے تو نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا اور وزرائہلکی باتیں کر رہے تھے ، جو ایوان کے وقار کے مطابق نہیں تھا۔ یادو نے کہا کہ بہار میں بی جے پی کے وزرائاور نائب وزیر اعلیٰ بار بار غیر ملکی ووٹروں کے بارے میں باتیںکرتے رہے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ میں داخل کردہ 700 صفحات کے حلف نامہ میں کہیں بھی کسی بھی غیر ملکی شہری کا ذکر نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رپورٹ بتا رہی ہے کہ 50 لاکھ سے زیادہ ووٹرز یا تو مر چکے ہیں یا اپنے پتے پر دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ووٹر لسٹ سے 50 سے 80 لاکھ ووٹرز کے نام حذف ہو سکتے ہیں۔