بہار کی سیاسی جماعتوں کو بالآخر فائنل ووٹر لسٹ سونپ دی گئی

   

پٹنہ ۔یکم اکتوبر ۔( یو این آئی ) بہار میں جاری اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے بعد منگل کو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے حتمی ووٹر لسٹ شائع کرکے اسے عام کردیا۔ حتمی ووٹر لسٹ کی اشاعت کے بعد اس کی کاپی ریاست کی چھ قومی جماعتوں اور 12 ریاستی سطح کی جماعتوں کے نمائندوں کو تمام 38 اضلاع کے ضلعی انتخابی افسروں نے کمیشن کی ہدایات پر مہیا کرادی ہے ۔جن چھ قومی پارٹیوں کے نمائندوں کو ریاستی سطح پر حتمی شائع شدہ ووٹر لسٹ کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں ان میں عام آدمی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، بھارتیہ جنتا پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا۔مارکسسٹ، کانگریس اور انڈین نیشنل پارٹی شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمیشن کی ہدایات پر، ریاستی سطح کی 12 پارٹیوں، جیسے راشٹریہ جنتا دل، جنتا دل یونائیٹڈ، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ)، راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، اور راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی کو بھی حتمی شائع شدہ ووٹر لسٹ کی کاپی سونپ دی گئی ہے ۔