بہار کی طرح یو پی میں بھی ووٹ حذف کئے گئے :اکھلیش

   

لکھنؤ:22جولائی(یواین آئی) سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کسی کو ووٹ نہیں ڈالنے دینا چاہتی ہے ۔ بہار میں جو کاروائی چل رہی ہے ۔ اسی طرح اترپردیش میں ووٹ ڈلیٹ کئے گئے تھے ۔ جن لوگوں نے 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں ووٹ ڈالا تھا۔ ان میں سے کئی لوگوں کے ووٹ 2022 کے الیکشن میں حذف کر دئیے گئے تھے ۔یادو نے کہا کہ جب ہم نے آواز اٹھائی تو الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس جاری کیا۔ سماج وادی پارٹی اور ہمارے کارکنوں نے پوری ریاست میں سخت محنت کی اور 18 ہزار سے زیادہ لوگوں کی شناخت کی جنہوں نے پہلے ووٹ ڈالے تھے ۔ لیکن ان کے ووٹ اگلے الیکشن میں حذف کر دیا گیا تھا۔ ان کے حلف نامے لیکر الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ۔ لیکن الیکشن کمیشن نے کسی افسر یا ملازم کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہہم چاہتے ہیں کہ پہلگام کے معاملے پر لوک سبھا میں بحث ہو اور جب بحث ہو تو وزیر اعظم موجود ہوں، کیونکہ وزیر اعظم کے بغیر بحث اور بیان کا کیا فائدہ؟ پہلگام حملے میں کیا بھول ہوئی، کیا چوک ہوئی اور کیا غلطی ہوئی۔ کیا انٹیلی جنس کی ناکامی تھی؟ ایسا واقعہ ایک بار نہیں ہوا۔ پہلگام میں ہوا۔ پلوامہ میں بھی ہوا تھا۔ بی جے پی حکومت کے وقت میں پارلیمنٹ عمارت پر بھی حملہ ہوا تھا۔