یوگا گرو بابا رام دیو کے خلاف بہار کی ایک عدالت میں میڈیکل سسٹم ایلوپیتھی سے متعلق ان کے بیان کے لئے ایک درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان پر دیش دروہی کے الزام میں قانونی کارروائی کی جائے۔ درخواست گزار گیان پرکاش نے اپنے وکیل سدھیر کمار اوجھا کے توسط سے رام دیو کے خلاف چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ پرکاش اس سے پہلے کئی اعلی سیاستدانوں ، بالی ووڈ اداکاروں اور غیر ملکی سربراہان مملکت کے خلاف درخواستیں دائر کرچکے ہیں۔