بہار کی کابینہ نے سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی یوم پیدائش منانے کا کیا فیصلہ

   

پٹنہ: بہار کی کابینہ نے منگل کو سابق مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی یوم پیدائش 28 دسمبر کو ہر سال ریاستی تقریب کے طور پر منانے کے لئے ایک قرارداد منظور کی ہے۔

اس فیصلے کو کابینہ کے سکریٹری سیکرٹریٹ ڈیپارٹمنٹ اپیندر ناتھ پانڈے نے پٹنہ میں میڈیا کے سامنے بیان کیا۔

بی جے پی کے رہنما جیٹلی نے 24 اگست 2019 کو 66 برس کی عمر میں دہلی کے ایمس میں آخری لیا تھا۔

جیٹلی پہلی بار سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی حکومت میں کابینہ کے وزیر بنے۔ انہوں نے جون 2009 سے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

انہیں 2014 میں مودی حکومت کے پہلے دور میں وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے صحت کی وجوہات کا حوالہ کرتے ہوئے 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

دیگہ اور بہارشریف میں سڑکیں تعمیر کرنے کے لئے رقم کی منظوری سے متعلق فیصلے بھی حکومت نے انکی وزرات میں ہی اٹھائے۔