پٹنہ: بہار کے بدسلوکی کرنے والے آئی اے ایس افسر کے کے پاٹھک کا ایک اور ویڈیو وائرل ہونے پر نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کہا کہ انہوں نے پہلا ویڈیو دیکھا ہے اور یہ قابل برداشت نہیں ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کے کے پاٹھک کا ایک اور ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ اس میں بھی وہ بہت زیادتی کر رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ افسروں کو کمینے، بیوقوف، گدھا کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔ حال ہی میں بدسلوکی والے ویڈیو کا تنازعہ تھما نہیں تھا کہ محکمہ امتناعی کے پرنسپل سکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل کے کے پاٹھک کا ایک اور ویڈیو بھی سامنے آیا ہے۔ اس بار کے کے پاٹھک بہار کے افسران کو چھوڑ کر آئی اے ایس افسر کو گالی دے رہے ہیں۔ کے کے پاٹھک کا یہ ویڈیو ایک ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ کے دوران ہے، جس میں وہ کہتے ہیں کہ ماں اور بہن کے بغیر کسی کو عقل نہیں آتی۔