نئی دہلی ۔ راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کا ہفتہ کے روز کورونا سے انتقال ہوگیا۔ تہاڑ جیل کے ڈی جی سندیپ گوئل نے محمد شہاب الدین کی موت کی تصدیق کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہاب الدین کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد دین دیال اپادھیائے ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہوں نے آج آخری سانس لی ۔ آر جے ڈی کے دبنگ لیڈر قتل کے سنگین معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں سزا کاٹ رہے تھے ۔ پارٹی لیڈر تیجسوی یادو نے شہاب الدین کی موت پر افسوس ظاہر کیا۔ ان کی موت پارٹی کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔