نئی دہلی: بہار کے سابق رکن پارلیمنٹ محمد شہاب الدین کو جنہیں تہاڑجیل میں رکھا گیا ہے وہ ایک قتل کیس میں عمرقید کی سزاء کاٹ رہے ہیں۔ دہلی ہائیکورٹ نے انہیں دارالحکومت دہلی میں ارکان خاندان سے ملاقات کیلئے 3 دن کی تحویلی پیرول منظور کی ہے۔ جسٹس اے جے بھمبنی نے کہا کہ بہار اور دہلی کی پولیس کا یہ کہنا ہیکہ شہاب الدین کی تحویل ، سلامتی اور متبادل انتظامات کی وہ ضمانت نہیں دے سکتے۔ ان کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ اس لئے دہلی کی عدالت نے شہاب الدین کو تحویلی پیرول پر رہائی کا حکم دیا ۔