بہار کے عوام نے تبدیلی کیلئے اپنا ذہن بنالیا ہے: راہول

,

   

Ferty9 Clinic

کٹیہار : بہار میں دوسرے مرحلہ میں 94 نشستوں کیلئے رائے دہی مکمل ہوئی۔ سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے انتخابی مہم کے لئے بہار پہونچ کر وزیراعظم نریندر مودی اور نتیش کمار کو نشانہ بنایا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِن دونوں نے ملکر بہار کو لوٹا ہے اِسی لئے بہار کے عوام نے ریاست میں تبدیلی لانے کے لئے اپنا ذہن بنالیا ہے۔ کٹیہار میں کوڈھا حلقہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ کورونا وائرس بحران کے دوران وزیراعظم مودی نے بہار کے مزدوروں کی کوئی مدد نہیں کی۔ یہ لاکھوں مزدور ننگے ، بھوکے، پیاسے پیدل چلتے ہوئے گھروں کو واپس ہوئے۔ مرکز میں مودی کی حکومت ہونے کے باوجود پھنسے ہوئے مزدوروں کو راحت نہیں پہنچائی گئی۔