پٹنہ: بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آئی آرسی ٹی سی گھوٹالہ معاملے میں سی بی آئی نے راوز ایوینیو کورٹ میں ان کے خلاف عرضی داخل کی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں انہیں دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پر راوز ایوینیو کورٹ نے تیجسوری یادو کو نوٹس بھی جاری کردیا۔ جانچ ایجنسی نے سال 2018 میں آئی آر سی ٹی سی ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سمیت 14 لوگوں پر چارج شیٹ داخل کی تھی۔ اس وقت مانا جا رہا تھا کہ اس معاملے کی وجہ سے تیجسوی یادو کے سیاسی کیریئر کے ابتدائی دور میں ہی گرہن لگ سکتا ہے۔