پٹنہ : بہار قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب ممبران اسمبلی کی فہرست آج گورنر پھاگو چوہان کے حوالے کردی گئی۔سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ چیف الیکشن افسر ایچ آر سری نواس راج بھون پہنچے اور انہوں نے بہار قانون ساز اسمبلی کے 243 نومنتخب ممبران اسمبلی کی فہرست گورنر پھاگوچوہان کے حوالے کردی۔نومنتخب ارکان اسمبلی کی فہرست حوالے کرنے کے بعد بہار میں حکومت سازی کا باقاعدہ عمل شروع ہو جائے گا۔ گورنر اکثریت کی بنیاد پر پارٹی؍پارٹیوں کو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے ۔آر جے ڈی 75 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی پارٹی بن کر ابھری جبکہ بی جے پی کو 74 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔
