بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوزیشن اتحاد کی مہم میں مصروف، دہلی میں بڑے لیڈروں سے ملاقات کریں گے

   

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار آج دہلی کے دورے پر آ رہے ہیں، جو تین دن کا ہو گا۔ نتیش کمار اپوزیشن کو متحد کرنے کی مہم کے حصہ کے طور پر یہ دورہ کر رہے ہیں اور اس دوران وہ کئی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈروں سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ پچھلے مہینے، نتیش نے بی جے پی کو چھوڑ دیا اور آر جے ڈی اور کانگریس جیسی جماعتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے ریاست میں عظیم اتحاد کی نئی حکومت بنائی۔ بی جے پی سے تعلقات توڑنے کے بعد نتیش کمار آج پہلی بار دہلی آ رہے ہیں۔