بہار کے وزیر صنعت شیام راجک برطرف

,

   

بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر جنتادل (یونائیٹیڈ) نے اپنے وزیر انڈسٹریز شیام راجک کو پارٹی سے برطرف کردیا ہے ۔ اپنے وزیر کی برطرفی پر تبصرہ کرتے ہوئے جنتادل یو کے ترجمان راجیو رنجن نے بتایا کہ مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے باعث انہیں پارٹی سے برطرف کیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیام راجک جنتادل یو سے نکل کر راشٹریہ جنتادل میں شامل ہونے کا منصوبہ بنارہے تھے ۔ شیام راجک جنتادل یو کے قومی جنرل سکریٹری بھی ہیں ۔ پٹنہ ضلع کی محفوظ پھلواری اسمبلی نشست سے وہ اسمبلی میں نمائندگی کرتے ہیں ۔ ۔ 2009 ء میں سابق چیف منسٹر لالو پرساد یادو کی آر جے ڈی سے نکل کر وہ جنتادل یو میں شامل ہوئے تھے ۔ اطلاعات کے مطابق مخالف پارٹی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر آرجے ڈی نے اپنے 3 ایم ایل ایز کو 6 سال کیلئے پارٹی سے خارج کردیا ہے ۔