پٹنہ:بہار کے چھپرہ میں زہریلی شراب سے اموات کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق مہلوکین کی تعداد 39 تک پہنچ چکی ہے اور کچھ کی حالت سنگین بتا ئی گئی ہے۔ یعنی اموات کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ زہریلی شراب کی وجہ سے کئی افراد اپنی بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ ایسے ماحول میں ایک طرف بی جے پی قائدین ریاستی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، تو وہیں دوسری طرف برسراقتدار طبقہ کے قائدین شراب بندی کی حمایت کرتے ہوئے نقلی شراب کاروباری کے خلاف شدید کارروائی کی بات کر رہے ہیں۔زہریلی شراب سے ہو رہی اموات کے بعد چھپرہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔ کچھ لوگ ہاسپٹل میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بہار اسمبلی میں بھی کل یہ معاملہ زور و شور سے چھایا رہا اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے بی جے پی قائدین کے خلاف سخت ناراضگی کا بھی اظہار کیا تھا۔ انھوں نے شراب بندی پر سوال اٹھانے والے اپوزیشن لیڈران سے کہا تھا کہ جب وہ (بی جے پی) اقتدار میں تھے تو شراب بندی ٹھیک تھی، پھر اب غلط کیسے ہو گئی؟واضح رہے کہ زہریلی شراب سے جن لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔