پٹنہ19جولائی (یو این آئی) وزیر اعلیٰ گرام سمپرک یوجنا (ایم ایم جی ایس وائی) کے تحت بہار میں اب تک 33 ہزار 540 کیلومیٹر سے زیادہ سڑکوں کا تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے ، جس سے 23 ہزار 886دیہاتوں کو پکی سڑکوں کی سہولت ملے گی۔بہار حکومت نے دیہی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک تاریخی قدم اٹھایا ہے اور دیہی سڑکوں کی ترقی کے ذریعہ ریاست کے سماجی اور اقتصادی منظر نامے کو ایک نئی سمت دی ہے ۔ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا میں صرف 500 تک کی آبادی والے محلے کو ہی شامل کیا جا سکتا ہے ، اس لئے چھوٹے محلوں کو جوڑنے کے لیے وزیر اعلیٰ گرام سمپرک یوجنا سال 2013 میں شروع کی گئی تھی۔ اب محکمہ ہر محلے کو پکی سڑک سے جوڑنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے ۔محکمہ دیہی تعمیرات نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت 42 ہزار 22 کلومیٹر لمبائی کی کل 30 ہزار 611 کلومیٹر سڑکوں کو انتظامیہ کی جانب سے منظوری مل چکی ہے ۔ ان منصوبوں میں سے تقریباً 78 فیصد مکمل ہو چکے ہیں۔مظفر پور ضلع اس اسکیم کے نفاذ میں سب سے آگے ہے ، جہاں اب تک 2,329.09 کلومیٹر سڑکیں بن چکی ہیں۔