بہاماس اور فلوریڈا کو طوفان ڈورین سے خطرہ لاحق

   

Ferty9 Clinic

ہزاروں افراد کا انخلاء، صدر ٹرمپ کی تفریح گاہ پر ہولناک آندھی کی خوفناک نگاہیں

میامی ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) موسمی آندھی ’’ڈورین‘‘ ایک انتہائی خطرناک طوفان کی شکل اختیار کر گئی ہے اور اب وہ تیزی کے ساتھ بہاماس اور امریکی ریاست فلوریڈا کی سمت بڑھ رہی ہے ۔ بہاماس کے وزیراعظم ہوبرٹ مینس نے بحر اوقیانوس کے اس علاقہ کے ساکناں پر زور دیا ہے کہ یہ علاقہ انتہائی خطرناک اور تباہ کن آندھی کے راستہ کی زد میں ہے ، جس سے انسانی زدنگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں، چنانچہ انہیں (عوام کو) محفوظ مقامات پر رہنا چاہئے ۔ قومی ہریکین کمیشن ( این ایچ سی) کے مطابق تقریباً 140 میل (220 کیلو میٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں ۔ بہاماس کے وزیراعظم مینس نے کہا کہ یہ آندھی ’’جان لیوا‘‘ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ جو لوگ انخلاء سے ان کار کر رہے ہیں وہ خود کو سنگین خطرہ میں ڈال رہے ہیں ۔ آپ اپنی زندگی کو خطرہ میں نہ ڈالیں اور اپنے عزیزوں کو کسی غیر ضروری جھوکم میں نہ ڈالیں‘‘۔ مینس نے مزید کہا کہ ’’کوئی بیوقوفی نہ کر یں اور خطر ناک آندھی و طوفان سے مقابلے کی حماقت نہ کر یں‘‘ ۔ امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینیٹس نے ریاست بھر میں ایمرجنسی (ہنگامی حالات) کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے اور لاکھوں افراد پر زور دیا ہے کہ ’’ایک بڑی ناگہانی سے نمٹنے کیلئے تیار رہیں‘‘ ۔ فلوریڈا کے پام بیچ میں جہاں امریکہ کے صدر کے مار ۔ آ۔ لاگو گولف کلب واقع ہے ، طوفان ڈورین ایک آدم خور جیسی خوفناک نظریں جمائے حملہ کی تیاری کر رہا ہے ۔